لبنان

لبنان کی سرحد پر اسرائیل کی فوجی سازوسامان کی نقل و حرکت

شیعیت نیوز: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر کافی تعداد میں فوجی سازوسامان منتقل کیا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کئی ٹینکوں اور ایک فوجی جبیب کے ساتھ لبنان کے سرحد کروم الشرقی میں خاردار تاروں کو کاٹ کر لبنان میں در اندازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود میں دراندازی

اس رپورٹ کے مطابق غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے رویسات العلم ، السماقہ ، الرمثا اورمقبوضہ شبعا میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کا ایک ایم کے ڈرون اس موقع پر فضا سے نگرانی کر رہا تھا۔

در ایں اثناء لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کے 2 ڈرون طیاروں نے کل رات لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کی دسیوں تنظیموں کی انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کی مذمت

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button