ایران

ایران کا اقتصادی پابندیاں ختم نہ کرنے کی صورت میں اضافی پروٹوکول متوقف کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم نہ کی گئی تو ایران اضافی پروٹوکول پرعمل در آمد متوقف کردے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران اور روس کے باہمی تعلقات قدیمی اور قریبی ہیں اور دونوں ممالک نے انرجی کے شعبہ میں تعاون کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات کی مدت امریکہ کی عمر سے کہیں زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے علاقہ میں استحکام پیدا رکنے کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر 21 فروری تک ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو ایران اضافی پروٹوکول پر عمل درآمد روک دےگا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا، مجید تخت روانچی

اس پریس کانفرنس نے روس کے وزير خارجہ نے بھی کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا اور تمام فریقین کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے ۔ لاوروف نے کہا کہ اگر امیرکہ کی نئی حکومت مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتی ہے تو ہم اس کا استقبال کریں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے سامنے آنے والے صیہونی مؤقف پر نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ امریکی حکومت کے ایک اور سربراہِ کو اپنے جال میں پھنسانے کی گھناؤنی سازش ہے۔

محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے سے لے کر نیتن یاہو کی جانب سے جوتے چاٹنے کا عمل، البتہ ایک نیا جوتا، یہ سب کچھ صرف اور صرف امریکی حکومت کے ایک اور سربراہ کو جال میں پھنسانے کے لئے کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ایران سے مقابلے کے لئے امریکی خون و خزانہ لٹا دے۔

انہوں نے لکھا کہ اس گھٹیا چاپلوسی کے باوجود، ایران کے خلاف انتہائی ناامیدی کے عالم میں تیار کی جانے والی نئی سازش بھی ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button