عراق

داعشی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے حامیوں کے گھر تک لے جائینگے، نصر الشَّمَری

شیعیت نیوز: عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس النجباء کے ترجمان نصر الشَّمَری نے خبردار کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش عتبات عالیات کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔

النجباء کے ترجمان نصر الشَّمَری نے الاتجاہ ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں داعش کی جانب سے مقدس اسلامی شہروں نجف اشرف و کربلائے معلی کو نشانہ بنانے کی مذموم سازش سے پردہ اٹھاتے ہوئے تکفیری دہشت گردی کے حامیوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام کی صورت میں ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تکفیری دہشت گردی کے حامیوں کے گھر تک پہنچا دیں گے۔

نصر الشَمَری نے کہا کہ موصول ہونے والی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش دوبارہ سے تنظیم نو اور نجف و کربلاء سمیت دارالحکومت بغداد کو نشانہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے بغداد بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو تعزیت پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بغداد کے گردونواح میں موجود داعشی دہشت گرد خودکش گاڑیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ تیار کی جانے والے 5 گاڑیوں میں سے صرف دو کو ہی دھماکوں کے لئے استعمال کیا گیا ہے جبکہ 3 خودکش گاڑیاں ہنوز باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی دہشت گرد امریکہ کے زیرقبضہ علاقوں سے آ کر شامی فورسز پر حملے کرتے ہیں، رپورٹ

النجباء کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس کے انٹیلیجنس ونگ کے پاس دہشت گردوں سے متعلق جدید و حساس معلومات موجود ہیں اور اس حوالے سے وہ قومی انٹیلیجنس ایجنسیز کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

النجباء کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گرد کربلاء تک پہنچنے کے لئے الانبار کے صحراء سے گزرنے کی کوشش میں ہیں، انکشاف کیا کہ خودکش حملہ آوروں میں سے ایک؛ شامی سرحد پر واقع عین اُسی مقام سے گزرا تھا جہاں سے قبل ازیں انتہائی مشکوک انداز میں سکیورٹی فورسز کو ہٹا لیا گیا تھا۔

نصر الشَّمَری نے اپنی گفتگو کے آخر میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن و امان اور عراقی شہریوں کی جان کی حفاظت ہمارے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں اسلامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خود انہی کے گھر تک پہنچا دیا جائے گا جو عراق کو آگ اور خون کے دریا میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز بغداد کے الطیران اسکوائر میں 2 خودکش بم دھماکے وقوع پذیر ہوئے تھے جن میں 32 بیگناہ شہری شہید اور 110 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button