دنیا

وائٹ ہاؤس کے نئے کرائے داروں کی ایران کیخلاف ہرزہ سرائی

شیعیت نیوز: امریکی حکام نے ایک بار پھر ایران کیخلاف من گھڑت اور بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کیا ہے۔

نئے امریکی صدر جو بائيڈن کی نیشنل سیکورٹی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے اپنے ایک انٹرویو میں ایران پر مغربی ایشیا میں تخریبی اقدامات کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے دوستوں اور شرکاء کے ساتھ مل کر بقول ان کے ایران کے تخریبی اقدامات کا مقابلہ کرے گا۔

اس سے پہلے نئے امریکی وزیر جنگ لوئيڈ آسٹن نے بھی دعوی کیا تھا کہ ایران مغربی ایشیا میں واشنگٹن کے اتحادیوں اور امریکی فوجیوں کے لیے خطرہ ہے۔

نامزد امریکی وزیر خارجہ ایٹونی بلنکن نے بھی سینیٹ کے اجلاس میں مضحکہ خیز دعوی کرتے ہوئے ایران کو دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی قرار دیا۔

ایران کیخلاف امریکی حکام کے یہ ہرزہ سرائی ایسے میں جاری ہے جب معروف امریکی مفکر اور دانشور نوآم چامسکی نے اپنے تازہ انٹرویو میں امریکہ کو عالمی دہشت گردی کا سرغنہ قرار دیا ہے۔

ایران، خطے میں امریکی، صیہونی، سعودی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسی تناظر میں وہ، عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ان ملکوں کو فوجی مشاورت فراہم بھی کر رہا ہے، یہی بات امریکی حکام کے ذہنوں پر بوجھ بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیائے مغرب میں کورونا کی بحرانی صورت حال پوری شدت کے ساتھ جاری

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے میکسیکن ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ امریکہ، امیگریشن پالیسیوں کے اسباب کے مد نظر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے بارے میں غیر منصفانہ افکار کو بدلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میکسیکن صدر آندریس مینوئل پیز کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں جو بائیڈن نے امیگریشن کے لئے اپنی قانونی چارہ جوئی اور پناہ گزینوں کی درخواست کے عمل کو بہتر بنانے کا روڈ میپ پیش کیا۔

اس ٹیلیفونی گفتگو کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ انتظامیہ کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی تبدیلی ترجیحات میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے غیر قانونی مہاجرت کو کم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امیگریشن پالیسی میں اصلاح کے مسئلے میں جو بائیڈن کے منصوبے میں میکسیکو کا کردار اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button