اہم ترین خبریںعراق

سعودی نواز دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کی ذمہ داری امریکی، صیہونی اور سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ کل جمعرات کے روز بغداد میں الطیران اسکوائر میں ہونےوالے دو خودکش بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 110 سے زیادہ زخمی ہوئے ۔

عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے حملے میں خودکش حملہ آور نے خود کو بیمار ظاہر کرنے کی کوشش کی اور جیسے ہی لوگ اس کی مدد کے لئے آگے بڑھے تو اس نے اپنی کمر پر بندھے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دور پر کھڑے دوسرے دہشت گرد نے جب یہ دیکھا کہ لوگ زخمیوں کی مدد کے لئے جمع ہوگئے ہیں تو اس نے بھی خودکش دھماکہ کر دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، روس اور شام سمیت دنیا کے کئی ممالک نے بغداد خودکش دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ےےٹرمپ آج کے بعد دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارے گا، زینب سلیمانی

دوسری جانب بغداد میں خودکش دھماکے انجام دینے والے دہشت گرد سعودی شہری تھے، یہ بات عراق کے حکومتِ قانون سیاسی دھڑے کے ترجمان بہاء الدین النوری نے کہی۔

فارس نیوز کے مطابق بہاء الدین نے اعلان کیا ہے کیا ہے کہ سکیورٹی اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کرنے والے دو دہشت گرد سعودی شہری تھے۔

عراق کی رضاکارفورس حشد الشعبی کی ذیلی ونگ حزب اللہ عراق نے بھی ایک بیان جاری کر کے یہ کہا تھا کہ یہ دو دھماکے امریکہ، غاصب صیہونی ٹولے اور سعودی عرب کے مشترکہ منصوبے کا نتیجہ تھے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں کچھ لمحوں کے فاصلے سے دو دھماکے ہوئے جس میں کم از کم بتیس افراد جاں بحق اور ایک سو دس کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button