دنیا

یونانی پادری لیرونیموس کی حضور نبی کریمؐ اور اسلامی تعلیمات سے متعلق ہرزہ سرائی

شیعیت نیوز: یورپی ملک یونان کے چیف پادری لیرونیموس (دوئم) نے کہا کہ اسلام کوئی مذہب نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے جس کے پیروکار جنگ اور توسیع پسند ہیں۔ یہ اسلام کی خاصیت ہے اور محمدؐ کی تعلیمات بھی یہی ہیں (معاذاللہ)۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز  نے مطالبہ کیا ہے کہ یونان کے آرچ بشپ لیرونیموس (دوئم) کو اسلام ، مسلمانوں اور نبیؐ کے خلاف نازیبا اور جارحانہ تبصرے پر سرکاری طور پر معافی مانگنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش دھماکے، 28 افراد جاں بحق اور 73 زخمی

ایتھنز اور یونان کے سبھی مذہبی پیشواؤں کے سرخیل ایرونائمز دوئم کی طرف سے مذہب اسلام کے خلاف اس قسم کی زہر فشانی سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اپنے اندر کتنا زہر رکھتے ہیں۔یہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام الاپتے مسلمانوں اور اسلام کے خاتمہ کے درپے ہیں۔

آئی یو ایم ایس کے سکریٹری جنرل علی القرضاگی نے کہا کہ بین الاقوامی یونین کے علماء پادری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے اسلام پر غیر منصفانہ حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ آج کے بعد دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارے گا، زینب سلیمانی

علماء کا کہنا تھا کہ اسلام سے جو تمام انسانوں کو فیض اور علم حاصل ہوا ہے، لیرونیموس نے ان کو نظرانداز کیا ہے۔ ان کے یہ بیان انسانیت کی خدمت کے خلاف ہیں اور اُن کی اسلام سے مکمل طور پر لاعلمی کی تصدیق اور چھپی ہوئی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کبھی اسکارف کے نام پر کبھی دہشت گردی کے نام پر اور کبھی لبرل ازم کے نام پر مسلمان ممالک پر حملے کے جاتے ا ور دنیا بھر میں مسلمانوں پر سخت اقدامات نافذ کیے جاتے ہیں۔

تاہم ایرونائمز دوئم کی جانب سے مذہب اسلام کے خلاف ریمارکس ایک ایسے موقعہ پر سامنے آئے ہیں جب ترکی اور یونان کے درمیان تعلقات کافی عرصے بعد بہتری کی طرف جا رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button