دنیا

امریکہ میں جو تباہی مچا دی ہے اس سے سنبھل پانا بہت سخت ہوگا، برطانوی تجزیہ نگار

شیعیت نیوز: برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ میں پیٹریک کوبرن کا ایک مقالہ شائع ہوا ہے جن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ میں جو تباہی مچا دی ہے اس سے سنبھل پانا بہت سخت ہوگا۔

بہت سے تجزیہ نگاروں کو یہ خوف ہے کہ ٹرمپ کے جانے کے بعد بھی ان کی فکر موجود رہے گی اور یہ ممکن ہے کہ چار سال بعد ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں لوٹ آئیں۔

ویسے اب یہ بہت سخت لگتا ہے کہ ٹرمپ اقتدار میں لوٹ پائیں گے بلکہ شاید یہ نا ممکن ہے۔ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے دور رہیں گے اور ان کے پاس وہ وسائل نہیں ہیں جن سے وہ اپنے حامیوں سے رابطہ جاری رکھ سکیں۔

ٹرمپ وائٹ ہاؤس کا پلیٹ فارم گنوا چکے ہیں اور ٹی وی چینلوں کے پروگرام میں بھی اب انہیں بہت کم ہی موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ آج کے بعد دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارے گا، زینب سلیمانی

ٹرمپ کے پاس اب سرخیوں میں بنے رہنے کے بہانے بھی نہیں رہ گئے ہیں۔ ٹرمپ کے طرفداروں کا جہاں تک سوال ہے تو وہ فاشسٹ گروہ کی طرح نہیں ہیں بلکہ وہ پوری طرح غیر منظم ہیں۔

دنیا کبھی بھی فراموش نہیں کر سکے گی کہ امریکہ نے ٹرمپ جیسے شخص کو صدر بنایا جس نے کورونا وبا کو خطرناک شکل اختیار کرنے کا موقع دیا اور اس نے 4 لاکھ سے زائد امریکیوں کی جان لے لی۔

ٹرمپ نے امریکہ میں جو تباہی مچا دی ہے اور ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں اور سرگرمیوں سے امریکہ کو ہمیشہ کے لئے کمزور کر دیا۔ امریکہ میں ایک زمانے میں کافی شگاف تھا۔ نسلی امتیاز، غلامی کے رواج اور خانہ جنگی کے زمانے میں امریکی معاشرہ متعدد حصوں میں تقسیم تھا۔ یہ سب کچھ تاریخ کا حصہ بن چکے تھے تاہم کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد یہ اندیشہ پھر سے پیدا ہو گیا ہے کہ قدیمی تاریخ کی پھر سے تکرار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button