اہم ترین خبریںپاکستان

نامور شیعہ سیاسی رہنما شہیدسید علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت

نامور شیعہ سیاسی رہنما شہیدسید علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت

شیعیت نیوز: نامور شیعہ سیاسی رہنما سید علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ملزمان کا کال ریکارڈ ڈیٹا عدالت میں پیش کردیا۔ کراچی کی عدالت میں سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے گرفتار ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر، عبدالحسیب کو عدالت میں پیش کیا جبکہ ان کا کال ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو کال کے ڈیٹا ریکارڈ کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دہشت گرد (قسد) نے شامی عورتوں کو اغوا کرلیا

واضح رہے عدالت نے مقدمہ میں مفرور 4 دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دیا جن میں حسنین، بلال، غلام مصطفی اور فیضان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عدالت نے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، معروف شیعہ قومی رہنما سلمان مجتبیٰ نقوی دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے

پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کے لئے نامعلوم شخص نے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے، مقتول کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ خیال رہے کہ نامور شیعہ سیاسی رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء کو گھر کے باہر شہید کرديا گيا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button