لبنان

فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، نبیہ بری

شیعیت نیوز: لبنانی پارلیمنٹ ‌کے اسپیکر اور سینیر سیاست دان نبیہ بری نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں ‌کے حق واپسی کا سقوط مسئلہ فلسطین کے سقوط اور فلسطینی قومی تشخصو کے وجود کے خاتمے کا نقطہ آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے عوام کے صبر و استقلال اور مزاحمت کے جذبے کو سراہا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ فلسطینی انتفاضہ کی سپورٹ میں بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں نبیہ بری نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے ساتھ ساتھ لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے واپسی کے لیے کوشش کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کا فلسطین میں مشترکہ جامع سیاسی پروگرام تشکیل دینے کا مطالبہ

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں ‌کو کسی بھی عنوان کے تحت دوسرے ممالک میں مستقل آباد کرنا یا فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں پر کوئی نیا فیصلہ مسلط کرنا ہمارے لیے قابل قبول نہیں‌ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان فلسطینی قوم کی تحریک آزادی، مزاحمت، خود مختاری کے حقوق، اپنے وسائل کے حصول، بری اور بحری حدود پر مشتمل فلسطینی ریاست کی حمایت کے موقف پر قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے ایئر ڈیفنس میں فعال ڈیٹرنس حاصل کی ہے، جنرل جلالی

انہوں‌ نے کہا کہ لبنان کوقضیہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے کے لیے مالی مرعات کی پیش کش کی گئی مگر بیروت نے ہر بار اس طرح کی پیش کش ٹھکرائی۔ ہم فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت اور فلسطینی پناہ گزینوں ‌کے حق واپسی، بیت المقدس شریف پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں ‌نے کہا کہ اس میں ‌کوئی شک نہیں کہ موجودہ لمحے میں لبنان اپنی تاریخ کے بدترین سیاسی، اقتصادی، معاشی اور صحت کے بحرانوں سے گذر رہا ہے۔ لبنان کو غیراعلانیہ محاصرے اور ناکہ بندی کا بھی سامنا ہے مگر ہم اس کے باوجود فلسطینی قوم کی مزاحمت اور اس کے حقوق کے حوالےسے اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button