مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیا، ویزا فری معاہدہ یکم جولائی 2021 تک معطل رہے گا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب ڈاکار ریلی کار ریس مقابلے میں اسرائیل کی شرکت

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا۔

معاہدے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم کرلیں! سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

یہ معاہدہ تینوں رہنماوں کی جرات مندانہ سفارت کاری اور وژن کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔

اعلامیہ میں بھی کہا گیا تھا کہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے ایک نیا راستہ وضع کیا جاسکتا ہے، جو خطے بڑی صلاحیت کو کھول دے گا۔

معاہدے کی معطلی کے بعد اب صیہونیوں کو یو اے ای آنے کیلئے ویزا حاصل کرنا پڑے گا اور اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔

ـ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسرائیل اور یو اے ای میں تاریخی امن معاہدہ ہوگیا۔ اسرائیل اور عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button