ایران

امریکی معاندانہ پالیسی کامیاب نہیں ہوگی، ایرانی سفیر روانچی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل نمائندے اور ایرانی سفیر روانچی نے کہا کہ امریکیوں کو اپنی دشمنی کو روکنا چاہئے اور جاں لیں کہ ایران ایک یقینی حقیقت اور خطے کا ایک طاقتور ملک ہے جو بین الاقوامی قواعد و ضوابط کا فریم ورک کے اندر اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور سکون سے رہنا چاہتا ہے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے آج بروز پیر نیویارک میں قائم ارنا آفس کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ، امریکی خارجہ پالیسی میں موجودہ ٹیم پابندیوں کا عادی ہے اور بعض اوقات وہ ایک پابندی کا اعلان کرتی ہے البتہ یہ پابندیاں کوئی نئی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے جوہری معاہدے کو زندہ رکھا ہے نہ تین یورپی ٹرائیکا ، جواد ظریف

ایرانی سفیر روانچی نے کہا کہ امریکی حکومت پابندیوں کے علاوہ بے بنیاد اور ناجائز بیانات استعمال کا عادی ہے اور یہ موجودہ امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کی صدارت اور جوہری معاہدے میں واپسی کے وعدے کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو برقرار رکھنے اور تناؤ کو کم کرنے کی امیدوں پر اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخابات سے پہلے اور بعد میں مثبت بیانات کا ذکر کیے ہیں۔ لیکن ہم ان کے مثبت بیانات پر اعتماد نہیں کر سکتے اور جب بھروسا کرسکتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

دوسری جانب ایرانی ماہرین کی تیار کردہ دوسری کورونا ویکسین بھی کلینکل ٹرائل یا انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے شکست خوردہ صدر ٹرمپ کو سزا دینا ضروری ہے،عراقی خارجہ تعلقات کمیٹی

تہران میں وزارت صحت کے اعلی افسر احسان شمسی گوشکی نے کہا ہے کہ نئی کورونا ویکسین کو کلینیکل ٹرائل کے پہلے فیز کے تجربات شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی ویکسین پچھلی ویکسین کے مقابلے میں مختلف ہے جس کی آزمائش اب پہلے فیز کے دوسرے میں داخل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی تیار کردہ پہلی کورونا ویکسین مردہ وائرس سے تیار کی گئی ہے جبکہ نئی ویکسین چند پروٹین کی مرکب ہے۔ ایران کے محکمہ صحت کے اعلی افسر کا کہنا تھا کہ نئی کورونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کا کام رازی انسٹی ٹیوٹ اور ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ پہلی کورونا ویکسین ’’کوو ایران برکت‘‘ کی انسانی آزمائش انتیس دسمبر سے شروع کی گئی تھی جو اپنے پہلے فیز کے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button