عراق

امریکہ کے شکست خوردہ صدر ٹرمپ کو سزا دینا ضروری ہے،عراقی خارجہ تعلقات کمیٹی

شیعیت نیوز: عراقی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی نے عراقیوں کے خلاف امریکہ کے شکست خوردہ صدر کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ پر مقدمہ چلانے اور اسے سزا دلانے پر زور کی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن مختار الموسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے جنگی جرائم اور ان کی طرف سے عراق کی قومی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگائے جانے کے بعد ان پر مقدمہ چلانا اور انہیں سزا دلانا ضروری ہو گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن اور ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ، عراق کے اندر اور باہر اس ملک کی قومی شخصیات اور اداروں کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سے صرف ٹرمپ کی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے جنہیں عراقی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور دیگر جارحیتوں کی بنا سزا ملنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیفہ کے حامی و مخالف جنتی جنتی

گزشتہ ہفتے عراقی عدلیہ نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کو ٹرمپ کے براہ راست حکم سے شہید کئے جانے کے کیس میں ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

دوسری جانب عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس عصائب اہل الحق کے مرکزی رہنما و ترجمان جواد الطلیباوی نے امریکہ کی جانب سے عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر عبدالعزیز المحمداوی المعروف ابو فدک المحمداوی پر غیر قانونی پابندیاں عائد کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حرم رضوی ؑ پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں دین مبین اسلام کی توہین ہے، حزب اللہ

عصائب اہل الحق کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حشد الشعبی جس نے عالمی دہشت گردی کو شکست فاش سے ہمکنار کیا ہے، اس دہشت گردی کے بانیوں کی جانب سے عائد کی جانے والی حقیر پابندیوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتی۔

جواد الطلیباوی نے لکھا کہ اگر امریکہ کی شرپسند حکومت حشد الشعبی کے کمانڈر (فالح الفیاض) و ڈپٹی کمانڈر حاج ابوفدک پر پابندیاں عائد کر کے حشد الشعبی کو کمزور کرنا چاہتی ہے تو اسے جان لینا چاہئے کہ یہ اس کی خام خیالی ہے کیونکہ جب بھی امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد ’’اسرائیل‘‘ نے حشد الشعبی کو نشانہ بنایا ہے، اس (عوامی) تنظیم کی قوت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے!

انہوں نے مزید لکھا کہ حشد الشعبی جس نے عالمی دہشت گردی کو شکست فاش سے ہمکنار کیا ہے، اس دہشت گردی کے بانیوں کی جانب سے عائد کی جانے والی حقیر پابندیوں کی ذرہ برابر پرواہ نہیں کرتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button