دنیا

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی نئی لہر

شیعیت نیوز: کورونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندیوں کے باوجود صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سے مقبوضہ فلسطین کے اکثر علاقوں خاص طور سے شہر تل ابیب میں مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مظاہرین ، پلوں ، اسکوائروں اور چوراہوں پر اکٹھا ہو رہے ہیں جبکہ تل ابیب میں دیزینگاف اسکوائر پر زبردست نعرے بازی کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی غزہ پٹی کے جنوب میں شدید بمباری

شہر نس زیونا میں بھی سڑکوں پر مظاہرین کا ہجوم ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ کئی مہینوں سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی مالی بدعنوانی اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص و کمزور کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

نیتن یاہو پہلے صیہونی وزیراعظم ہیں جنھیں عدالتی جانچ کا سامنا ہے ۔ اخلاقی بے راہ روی اور مالی بدعنوانی صیہونی حکام میں بھرپور طریقے سے رائج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام: الحسکہ میں ترکی نے پانی کی ترسیل روک دی، تین ترک فوجی ہلاک

دوسری جانب سرائیلی فوج میں کورونا کا شکار ہونے والے اہلکاروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صیہونی فوج میں اب تک ایک ہزار سات سو 72 اہلکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے شکار ایک مریض فوجی سے ملنے کے بعد 12 ہزار 196 فوجیوں کو الگ تھلگ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات سے فلسطینی علاقوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ تین روز میں اسرائیلی فوج میں 924 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی مقرب نیوز ویب سائٹ’’ 0404‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کے بعد فوج میں پریشانی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button