اہم ترین خبریںپاکستان

سیدۃ النساء العالمین کی ذات مقدسہ چودہ سو سالوں سے معیار حق وصداقت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

امت مسلمہ اس ایک نکتہ پر باہم ہو کر سارے اختلافات اور مسلکی جھگڑوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اُم الآئمہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدۃ النساء العالمین کی ذات مقدسہ چودہ سو سالوں سے معیار حق وصداقت ہے۔امت مسلمہ اس ایک نکتہ پر باہم ہو کر سارے اختلافات اور مسلکی جھگڑوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شامی وزیر خارجہ کے خلاف پابندی قیام امن کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے، ایرانی محکمہ خارجہ

انہوں نے کہا حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا صدیقہ کائنات ہیں۔ان کی ناراضگی کو نبی کریم ص نے اللہ اور اس کے رسول کی ناراضگی قرار دیا ہے۔خدا تعالی کی خوشنودی صرف اسے ہی حاصل ہو گی جس سے فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا راضی ہوں گی۔جن کی نظریں اس درِ اقدس پر جھکی رہتی ہیں ان کے سر باطل کے سامنے ہمیشہ بلند رہتے ہیں۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی شجاعت اور امام حسن علیہ السلام کا تدبر و فراست اُسی ماں کی تربیت کا نتیجہ ہے جسے دنیا ام ابیہا اور خاتون جنت جیسے القاب سے جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی اور لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست میں ازسر نو شامل

انہوں نے کہا دور عصر کے طاغوت اور استکبار کا مقابلہ کرنے کے لیے اہلبیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو اپنانا ہو گا۔مادیت پسندی کے موجودہ دور نے انسان پر خواہشات نفس کا غلبہ طاری کیا ہوا۔امت مسلمہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے منحرف ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔اس صورتحال میں ماؤں کے کردار کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔حضرت فاطمۃ الزہراء سلام الله علیہا کے کردار و عمل کو اپنی زندگیوں پر لاگو کر کے معاشرے کو اسلام کے حقیقی اصولوں میں ڈھالا جا سکتا ہے۔ اولاد کی کردار سازی کے لیے دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا تاکہ دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button