لبنان

بیروت: ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری

شیعیت نیوز: انٹرپول نے گزشتہ سال اگست میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزم جہاز کے کپتان اور مالک کے لئے ریڈ نوٹس لبنان سمیت باقی ممالک کو جاری کردیے ہیں۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ جہاز کے کپتان اور مالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس میں کیمیائی مواد کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینا امریکہ کا ایک ظالمانہ اقدام ہے، حزب اللہ

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیروت میں 5 ماہ قبل ہوئے دھماکے کے بعد ’’امونیئم نائٹریٹ‘‘ کیمیکل کے بارے میں بھی کئی سوالات باقی ہیں جو برسوں تک بندرگاہ پر پڑا رہا۔

واضح رہے کہ انٹرپول کے ریڈ نوٹس وہ نوٹس ہوتے ہیں جو دنیا بھر کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ ملزمان کی حوالگی یا دیگر قانونی کارروائیوں کے منتظر افراد کو عارضی طور پر نظربند کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہیڈ آفسز دبئی سے ریاض منتقل کرنے کی پیشکش

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھے 2 ہزار 700 ٹن آتش گیر مواد امونیم نائٹریٹ میں آگ لگنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے باعث اب تک 171 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس ہولناک سانحے کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لبنان کی حکومت استعفیٰ دینے پر مجبور ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینا، یمن میں امریکہ کے تخریبی کردار کی تکمیل ہے،ایران

لبنان کے دارالحکومت بیروت بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالر تک مالی نقصان ہوا تھا اور مکانات اور عمارتیں تباہ ہونے سے کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button