ایران

تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینا، یمن میں امریکہ کے تخریبی کردار کی تکمیل ہے،ایران

شیعیت نیوز: ایران نے امریکہ کی جانب سے تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد گروہ اعلان کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے یمنی تنظیم انصاراللہ کو دہشت گرد کی فہرست میں قرار دینے کے امریکی فیصلے کے رد عمل میں کہا کہ اس فیصلے سے پُرامن حل اور انسان دوستانہ امداد کی رسائی پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے اور اقوام متحدہ کی پُر امن مشن میں رکاوٹ حائل ہوگی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کی جانب سے تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد گروہ اعلان کئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکی حکومت کی یمن پر مسلط کردہ اور شرمناک جنگ میں اپنے تخریبی کردار کی تکمیل اور یمن کے سیاسی راہ حل اور مذاکرات کو تعطل کا شکار کرنے کی آخری کوشش سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عراق کی عدالتیں ہی شہید سلیمانی کے قتل کے خلاف مقدمے چلانے کا تعاقب کر رہی ہیں

انہوں نے اس اقدام کو یمن میں شرمناک مسلط کردہ جنگ میں اپنے تباہ کن کردار کو مکمل کرنے اور سیاسی حل اور امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی آخری کوشش کو قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں کوئی مالی یا ہتھیاروں کی امداد سے دریغ نہیں کیا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ اور محکمہ خارجہ نے اس بحران کے سیاسی حل میں رکاوٹیں حائل کرنے اور جنگ کا سلسلہ جاری رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ جنگِ یمن کے آغاز سے ہی جارح سعودی اتحاد کے جرائم کا اصلی حامی رہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے کسی بھی طرح کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد سے دریغ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہِ یمن کے بارے میں امریکی فیصلے پر یورپی یونین کا اظہار تشویش

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ انصار اللہ یمن کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کا امریکی وزیر خارجہ کا فیصلہ عالمی برادری کی تشویش کا باعث ہوا ہے اور اس سے یمن کے پرامن حل اور انسانی امداد کی ترسیل متاثر ہوگی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس فیصلے سے پُرامن حل اور انسان دوستانہ امداد کی رسائی پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے اور اقوام متحدہ کی پُر امن مشن میں رکاوٹ حائل ہوگی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے اس فیصلے نے بین الاقوامی برادری کو تشویش کا شکار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دو روز یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی کانگریس کو یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گرد گروہ کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button