ایران

ایران اور عراق کی عدالتیں ہی شہید سلیمانی کے قتل کے خلاف مقدمے چلانے کا تعاقب کر رہی ہیں

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ محکمہ خارجہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی جانب سے امریکہ کو غیر قانونی قتلوں کے حوالے سے مذمت کرنے کے مسئلے کا تعاقب کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کی عدالتیں شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کیخلاف مقدمے چلانے کا تعاقب کر رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے آج بروز بدھ کو مقدس دفاع میں قانونی اور بین الاقوامی مطالعات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی پالیسی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کانفرنس میں تمام سفیروں اور فوجی عہدیداروں کی دعوت اور حتی کہ ان کی جانب سے لیچکر پیش کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی سازشوں سے مقابلے کا واحد راستہ قومی اتحاد ہے، فلسطینی تنظیمیں

ظریف نے کہا کہ اس کانفرنس کے ورچوئل انعقاد کے پیش نظر دیگر وکلاء اور افراد کو مضامین اور لیکچر پیش کرنے کے لئے مدعو کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی جانب سے امریکہ کو غیر قانونی قتلوں کے حوالے سے مذمت کرنے کے مسئلے کا تعاقب کر رہی ہے۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کی عدالتیں شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیو کے قتل کے خلاف مقدمے چلانے کا تعاقب کر رہی ہیں۔

انہوں نے عراقی سپریم جوڈیشل کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزاحمتی فرنٹ کے شہید کمانڈروں کے قتل کے جرم میں گرفتارکرنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ حکم وزارت خارجہ اور دیگر اداروں کی جانب سے زبردست تعاقب کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر میجر جنرل محمد باقری، ایرانی آرمی کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالرحیم موسوی، ایرانی لاؤ انفورسمنٹ فورس کے سربراہ جنرل حسین اشتری اور دیگر اعلی فوجی عہدیدار شریک تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقدس دفاع میں قانونی اور بین الاقوامی مطالعات سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ 19 جنوری 2021 کے آخر تک ہے جو مندرجہ ویب سائٹ www.paydari.ir پر بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button