اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے، شیخ عیسیٰ قاسم

شیعیت نیوز: بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام پر روا رکھے جانے والے ظلم و ستم نے بحرین کو ایک بڑے جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین میں چھوٹے چھوٹے جیل خانے آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کرنے والے بحرینی شہریوں سے بھرے ہوئے ہیں جس کی بنا پر بحرین ایک بڑے جیل میں تبدیل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انا پرست وزیر اعظم عمران خان نے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ ہر ملک کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے مگر بحرین میں کسی کو حکومت کے خلاف بولنے تک کی اجازت نہیں ہے اور اس ملک میں عوام کی بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔

آیت اللہ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ بحرین پر ایک ڈکٹیٹر حکومت مسلط ہے، جو عوام کی منتخب کردہ نہیں ہے اس لئے اسے کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا امریکی پارلیمنٹ پر حملہ 4 ہلاک 60 زخمی 52 گرفتار

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں۔

بحرینی عوام امتیازی سلوک کے خاتمے اور ملک میں جمہوری نظام حکومت کے قیام اور آزادی و انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت سعودی عرب اور امارات کے فوجیوں کی مدد سے عوامی مظاہروں کو شدت سے کچل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی واحد اسلامی مزاحمتی ریاست ایران کے خلاف اسرائیل نواز عرب خلیجی ممالک متحد

بحرینی حکومت نے مظاہروں کو دبانے کے لئے اکثر سیاسی اور سماجی رہنماؤں کو طویل مدت کے لئے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button