اہم ترین خبریںعراق

عراق: الرصافہ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

شیعیت نیوز: عراق میں استقامتی محاذ کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کیس کی سماعت کرنے والی الرصافہ عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق القضاء فی الرصافہ عدالت کے خصوصی جج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کیس میں استغاثہ کے بیانات سننے اور تحقیقات کا عمل مکمل ہو جانے پر یہ عدالت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کئے جانے کا حکم سناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں دیگر مجرموں کا خواہ وہ عراقی ہوں یا غیر عراقی، پتہ لگانے کے لئے تحقیقات جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : انا پرست وزیر اعظم عمران خان نے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر قرار دے دیا

تحقیق الرصافہ عدالت کے خصوصی قاضی نے عراقی پینل کوڈ کی شق 406 کے تحت ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے ہیں۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی سپریم جوڈیشل کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جرم میں شریک دوسرے عراقی و غیر ملکی ملزمان کے حوالے سے تحقیقات جاری رہیں گی۔

گزشتہ برس تین جنوری کو امریکی دہشت گرد فوج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کو ان کے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

شہید قاسم سلیمانی، حکومت عراق کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

محاذ استقامت کے ان کمانڈروں کی شہادت کے بعد عراق کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک سے امریکی دہشت گردوں کے انخلا کے ایک بل کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button