اہم ترین خبریںپاکستان

انا پرست وزیر اعظم عمران خان نے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر قرار دے دیا

عمران خان نے مزید کہاکہ ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ اس طرح وزیر اعظم کو بلیک میل کیاجائے

شیعیت نیوز: انا پرست وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خانوادہ شہدائے مچھ کے زخموں پر مرحم رکھنےکے بجائے ان پر نمک پاشی کردی۔ وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد اور ان کی دادرسی کا مطالبہ کرنے والے وارثانِ شہداء کو عمران خان نے بلیک میلر قرار دے دیا۔ ملت جعفریہ پاکستان میں شدید غم وغصہ ۔ وزیر اعظم سے افسوس ناک بیان پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہم نے دھرنا مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیئے ہیں، اس کے باوجود وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ مظاہرین ابھی لاشیں دفن کردیں جب تک لاشیں دفن نہیں ہوں گی میں کوئٹہ نہیں آؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مظلومین کی حمایت میں پورے پاکستان سے لوگ گھروں سے نکل آئے ہیں۔یہ آواز پوری دنیا تک پھیلے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

عمران خان نے مزید کہاکہ ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ اس طرح وزیر اعظم کو بلیک میل کیاجائے ، یہ شرط کیوں عائد کی جارہی ہے یہ کہ وزیر اعظم تدفین سے پہلے ملنے آئے ؟ میں ایک مرتبہ پھر آپ سے کہتا ہوں کہ آپ آج تدفین کریں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا اور لواحقین سے ملاقات کروں گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سےخانوادہ شہداء کی توہین پر مبنی اس بیان سے تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت کے حامیوں کے بھی درشکستہ ہوئے ہیں ، اپنے پیاروں کے لئے انصاف، آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے تحفظ اور تسلی کے تشفی مانگنا اگر بلیک میلنگ ہے تو عمران خان کو یہ الفاظ ادا کرنے سے پہلےسو بار سوچنا چاہئے تھا کہ ان کی سیاست اور ان کی حکومت کا قیام بھی بڑی حد تک سیاسی بلیک میلنگ کا ہی نتیجہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button