ایران

سامراجیوں اور امریکیوں کو خطے سے باہر نکالنا چاہیے، بریگیڈئیر جنرل قاآنی

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ سامراجیوں اور امریکیوں کو خطے سے باہر نکالنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی نے بدھ کے روز صوبے کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کا بدلہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی سے خراج عقیدت پیش کرنے والے، امریکیوں کو خطے سے باہر نکالیں گے۔

انہوں نے اس جرم میں ملوث ہونے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کرنے والے ہیرو کا قتل کریں اور پھر چین سے بھٹیں۔

بریگیڈئیر جنرل قاآنی نے کہا کہ بلاشبہ جنرل قاسم سلیمانی کا راستہ جاری رہے گا اور اسے مزید تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، میجر جنرل محمد باقری

دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے ڈرون مشقوں کے دوسرے دن کرار ڈرون سے آذرخش میزائل فائر کرکے فضا میں دشمن کے ہدف کو تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی فوج نے فضا میں کرار ڈرون سے آذرخش میزائل فائر کرکے دشمن کے ایک ہدف کو تباہ کردیا۔

ایران کی مسلح فوج کے چاروں یونٹوں نے سمنان کے علاقہ میں پہلی بڑی ڈرون جنگی مشقوں کا کل سے آغاز کررکھا ہے ان مشقوں میں سیکڑوں ڈرون حصہ لے رہے ہیں۔

فوج کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل سید محمود موسوی نے کہا کہ ایران ، ڈرون کے میدان میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں شامل ہے۔ ہم ڈرون مشق کے دوران مختلف تجربات کریں گے جن میں فضا، زمین اور سمندر میں دشمن کے فرضی اہداف کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج 2000 کلو میٹر تک دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button