دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے مظاہرے جاری

شیعیت نیوز: قابض صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرے ہوئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاھو سے اقتدار چھوڑنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے دھرنا دیا اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر خیمے لگا دیے۔ نامعلوم افراد نے خیموں آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں داعشی دہشت گردوں کا مسافر بس پر حملہ، 6 شامی باشندے جاں بحق

مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے نیتن یاہو کے گھر کی جانب جانے والے راستوں کو بند کرکے 8 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نیتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2020ء کے دوران صیہونی ریاستی دہشت گردی میں 48 فلسطینی شہید

دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے خوف سےصیہونی فوج میں خود کشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کےمطابق گذشتہ برس اسرائیلی فوج کے 9 اہلکاروں نے خود کشی کی جب کہ مجموعی طور پر گذشتہ برس 28 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

اسرائیل کے عبرانی‌ٹی وی چینل’’کے اے این‘‘ کے مطابق فوج کے ہیومن ریسور ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس 9 اسرائیلی فوجیوں‌نے خود کشی کی۔ خود کشی کے دیگر اسباب میں ایک بڑی وجہ فلسطینی مزاحمت کا خوف بھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء میں 9 اور 2019ء میں 12 فوجیوں نے خود کشی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button