اہم ترین خبریںپاکستان

بلوچستان لہو لہو، مچھ میں11شیعہ ہزارہ مزدوروں کو بنو امیہ کی اولادوں نے بے دردی سے شہید کردیا

شیعیت نیوز : بلوچستان کے علاقے مچھ میں سعودی و بھارتی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اپنی سفاکیت دکھاتے ہوئے 11 شیعہ ہزارہ مزدوروں کو بے دردی سے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شیعہ ہزارہ مزدوروں کو بنو امیہ کی نسلوں سعودی و بھارتی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اغوا کرکے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر عالم غربت میں بے دردی سے شہید کردیا۔

تمام شہیدوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں گولیوں اور چھری کے وار کر کے شہید کیا گیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام جمعہ گلگت علامہ راحت حسینی کا ایف سی ، گورنر اور علی امین گنڈاپورکےخلاف بڑابیان سامنے آگیا

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسلح افراد مچھ کوئلہ فیلڈ میں کام کرنے والے کان کنوں کو اغوا کر کے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے اور انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی نے فائرنگ کے واقعے میں 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ گشتری کے علاقے میں پیش آیا۔مراد کاسی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 کان کن زخمی ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں شیعیان علیؑ کو منظم نسل کشی کی گئی تھی اور شناخت کر کے ایک ہی روز میں ۱۰۰ سے زائد لوگوں کو بھی شہید کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button