اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)یمن

شہید قاسم سلیمانی حریت پسندوں کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے، عبدالملک الحوثی

شیعیت نیوز: انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ہفتے کو سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور لواحقین کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ یہ عظیم سردار اپنے ہدف و مقصد پر ہمیشہ ثابت قدم رہا اور ہمیشہ میدان میں جمے رہنے والے اسلام کے ایسے سچے سپاہی تھے جنھوں نے اپنی انتھک کوششوں اور جذبہ ایمانی کے ساتھ میدان جہاد کے ہر محاذ پر سرگرم عمل رہے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا الحاج شہید جنرل قاسم سلیمانی نے شجاعت کا درس حضرت علی (ع) سے قربانی کا سبق حضرت حسین علیہ السلام سے اور ایثار کا درس حضرت عباس علیہ السلام سے حاصل کیا تھا شہید قاسم سلیمانی، حریت پسندوں اور آنے والی تمام نسلوں کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے جیسا کہ اس وقت بھی وہ اپنے تمام آثار و کردار کے ساتھ مسلمانوں کے درمیان موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی نے اسرائیل کے خلاف پتھر پھینکنے کے بجائے راکٹ برسانے کا درس دیا

عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی نوجوانی سے ہی اللہ تعالی کی راہ میں ایک نمایاں ، مومن، بااخلاق اور مفید وکارآمد سپاہی کی حیثیت سے سرگرم عمل تھے اور وہ ہمیشہ ہی حضرت امام خمینی رح اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے پرچم تلے ان کی راہ پر نہایت صداقت و وفاداری سے عمل پیرا رہے ۔

دوسری جانب ادھر یمن کے تجزیہ نگار اور یمنی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر عبدالوہاب الخلیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی شام کو تقسیم کرنے کی سازش اور پالیسی کو بھی ناکام بنادیا۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین ، عراق، شام ، لبنان اور یمن کے سلسلے میں میجر جنرل شہید سلیمانی کی مخلصانہ خدمات اور قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ شہید سلیمانی کی محبت خطے کے عوام کی دلوں میں بسی ہوئی ہے۔

انھوں نے علاقائی عوام کے دفاع کے سلسلے میں عظیم کارنامہ انجام دیا جس کے نتیجے میں علاقائی عوام کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں ۔

یمنی تجزیہ نگار نے صدی ڈيل کی ناکامی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدی ڈیل کو ناکام بنانے میں شہید قاسم سلیمانی نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ صدی ڈيل فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button