پوری فلسطینی قوم دفاع القدس کے لیے تمام وسائل مسخر کریں، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک ’’حماس‘‘ نے فلسطینی قوتوں اور پوری فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ دفاع القدس کے لیے تمام وسائل مسخر کریں۔
حماس کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں آبای کا توازن تبدیل کرنے اور شہر کے جغرافیائی اور مذہبی تشخص کوتبدیل کرنے سے متعلق صیہونی ریاست کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : سال 2020ء کےدوران قابض صیہونی فوج کے غزہ پر 300 فضائی اور زمینی حملے
رپورٹ کے مطابق حماس کے شعبہ القدس امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی قائم کردہ نام نہاد بلدیہ کی طرف سے القدس میں قائم یہودی کالونیوں کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ساتھ جوڑنے کی منصوبہ بندی اور میٹرو ٹرین دیگر منصوبے القدس کو یہودیانے کے استعمار صیہونی منصوبوں کا تسلسل ہیں مگران کا مقدر ناکامی کے سوا اور کچھ نہیں ہو سکتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کو میٹرو ٹرین اور دوسرے منصوبےجن میں القدس کو تل بیب، یافا اور حیفا کے ساتھ ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے القدس کے تاریخی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے اور مقدس شہر کا نقشہ بدلنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی، شیعیت نیوز ویب سائٹ پر قاسم سلیمانی پورٹل کااجراء
حماس کا مزید کہنا ہے کہ دفاع القدس کے لیے اپنا خون اور جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ صیہونی دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت القدس کے تاریخی مقامات اور آثار کو مٹانے کی سازش کررہا ہے کہ مگر دشمن کی یہ تمام چالیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ کے تمام منصوبے القدس کو یہودیانے اور اسے غرب اردن سے الگ کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔ یہ تمام منصوبے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی صیہونی ریاست کی طرف داری اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا کھلا ثبوت ہیں۔