تحریک انصاف یوتھ کے صدر ملک عمیر سکندر کا علامہ افتخار نقوی کو الفجر یونیورسٹی کی مسجد کیلئے نقدعطیہ
شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے صدر ملک عمیر سکندر اور حاجی ملک سرفراز نےامام خمینی ؒ ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ماڑی انڈس میانوالی میں ملاقات کی۔ انہوں نے علامہ سید افتخار نقوی کی علاقے کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ علامہ سید افتخار نقوی نے اپنے علاقے کی غریب عوام کے لیے بہترین اقدامات کیے، غریب والدین کی بچیوں کے لیے اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا اور سینکڑوں بچیوں کو جہیز فراہم کر کے ان کے گھر آباد کیے اور ایسے علاقے جہاں عوام پانی کے لیے ترستے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دشمن مفتی منیب الرحمن رویت ھلال کمیٹی کی سربراہی سے فارغ ، عبد الخبیر آزاد نئے چیرمین مقرر
انہوں نے کہا کہ علامہ افتخار حسین نقوی نے لوگوں کو ہینڈ پمپ، ٹربائن لگوا کر دیئے اور پینے کا پانی فراہم کیا اور ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سینکڑوں افراد کو راشن مہیاء کرنا بہت بڑا صدقہ ہے۔ اس موقع پر ملک عمیر سکندر نے امام خمینی ٹرسٹ کے زیراہتمام الفجر یونیورسٹی میں بننے والی مسجد کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ ملک عمیر سکندر کا کہنا تھا کہ الفجر یونیورسٹی کے لیے ان کی تمام تر خدمات مہیا رہیں گی، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ساتھ دیں گے۔







