اہم ترین خبریںپاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدزاکرعلی زیدی انتقال کرگئے، نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا ،تدفین کراچی میں ہوگی

ذرائع کے مطابق مرحوم کا جسد خاکی بذریعہ ہوائی جہاز کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی تدفین قبرستان وادی حسین ؑ میں عمل میں لائی جائے گی ۔

شیعیت نیوز: شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؑکے سچے پیرو ، انتہائی نیک اور ملنسار شخصیت لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدزاکرعلی زیدی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ان کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں علامہ سید جواد نقوی کی زیر اقتداء ادا ، تدفین قبرستان وادی حسین ؑ کراچی میں عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دشمن مفتی منیب الرحمن رویت ھلال کمیٹی کی سربراہی سے فارغ ، عبد الخبیر آزاد نئے چیرمین مقرر

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدزاکرعلی زیدی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں درالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ جامع امام الصادق ؑ ٹرسٹ اسلام آباد میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ علامہ سیدجواد نقوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق مرحوم کا جسد خاکی بذریعہ ہوائی جہاز کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی تدفین قبرستان وادی حسین ؑ میں عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں عظیم ولی اللہ کا مزار شہید،پاکستان میں داعش کے کارندوں کا مزارات مقدسہ مسمارکرنے کااعلان

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدزاکرعلی زیدی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے سچے عاشق اور پیرو تھے ، وہ سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں بھی شمار ہوتے تھے ۔ بظاھر ایک اہم دنیاوی عہدے پر ہونے کے باوجود مجالس پڑھتے، شھید قائد رہ نے ضیاء الحق کے دور میں حکومت کے برخلاف ایک دن پہلے عید الفطر کا اعلان کیا تو انہوں نے شھید قائد رہ کے اعلان کے مطابق نماز عید پڑھی ۔( جب کہ وہ اس وقت کوئٹہ کے کور کمانڈر تھے ) ۔مرحوم علماء کا احترام کرنے والی شخصیت تھے ۔اللہ سبحانہ و تعالی انہیں بحق محمد و آل محمد ع ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے آباء و اجداد کے ساتھ محشور کرے ۔آمین

متعلقہ مضامین

Back to top button