اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان دشمن مفتی منیب الرحمن رویت ھلال کمیٹی کی سربراہی سے فارغ ، عبد الخبیر آزاد نئے چیرمین مقرر

خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزادرویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین نامزد ، نوٹیفکیشن جاری ۔

شیعیت نیوز: تمام محبان اہل بیت رسولؐ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ۔پاکستان دشمن، یزید لعین کے وکیل اور پاکستان میں فرقہ واریت کے سرخیل مفتی منیب الرحمٰن کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ کردیا گیا۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزادرویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین نامزد ، نوٹیفکیشن جاری ۔

تفصیلات کے مطابق متناذعہ ترین چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کو چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ان کی جگہ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد کومرکزی رویت ہلال کمیٹی کا نیا چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے ۔

وفاقی وزارت مذہبی امور اور مذہبی ہم آہنگی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں نئے چیئرمین کے علاوہ دیگر 18 اراکین کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں دو شیعہ ممبران علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور علامہ علی کرار نقوی بھی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں عظیم ولی اللہ کا مزار شہید،پاکستان میں داعش کے کارندوں کا مزارات مقدسہ مسمارکرنے کااعلان

واضح رہے کہ عرصہ 23 برس سے اس عہدے سے چمٹے رہنے والے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن شیعہ سنی مکاتب فکر کے درمیان انتہائی متناذعہ حیثیت حاصل کرچکےتھے ۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کئی مرتبہ میڈیا پر کھلم کھلا نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے قاتل یزید لعین کو بےگناہ قرار دینے کی کوشش کی اور اسے رضی اللہ تعالیٰ بھی قرار دیا تھا۔

حالیہ دنوں پاکستان میں بھارتی ، سعودی اور امریکی ایماء پر غیر ملکی فنڈنگ کے نتیجے میں شروع ہونے والی فرقہ وارانہ منافرت کے پیچھے بھی مرکزی کردار مفتی منیب الرحمٰن نے ادا کیا تھا اور ملک بھرمیں شیعہ مخالف اجتماعات کی قیادت بھی کی انہوں نے ہی کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو حزب اللہ سے ملنے والی کھلی شکست کا شدید خطرہ لاحق ہے، جنرل گرشن ہیکوہن

دوسری جانب مختلف سنی علمائے کرام اور تنظیمات بھی مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے مدارس پر قبضے اور غیر ملکی فنڈنگ میں ملوث ہونے پر سیخ پاتھے اور ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button