دنیا

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نیشنل سیکورٹی ادارے کی خصوصی فورس کے کمانڈر نے داعش دہشت گرد گروہ کے مالی امور کے اہم سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار میں نیشنل سیکورٹی کے ادارے کی خصوصی فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایک اسپیشل آپریشن میں داعش کے مالی امور کے انچارج جعفر الخراسانی کو اس کے ایک ساتھی کے ہمراہ شہر جلال آباد میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ننگرہار میں نیشنل سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے داعش کے اہم سرغنہ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نابینا ہے ۔

اس سے قبل افغان سیکورٹی حکام نے کہا تھا کہ داعش کے کچھ دہشت گرد صوبہ ننگرہار میں پکڑے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو حزب اللہ سے ملنے والی کھلی شکست کا شدید خطرہ لاحق ہے، جنرل گرشن ہیکوہن

داعش دہشت گرد گروہوں نے حالیہ برسوں میں افغانستان میں خونریز حملے انجام دئے ہیں۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت سمیت 4 مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا صوبے فراہ میں ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبہ غزنی میں ہوا جہاں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے دو ملازمین ہلاک ہوئے۔

اسی طرح تیسرا دھماکا خوست صوبے میں ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی کونسل کے سربراہ کفیل ریان بھی شامل ہیں۔ کابل میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی اور ایک سرکاری ملازم ہلاک ہوگیا۔

تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایک ماہ قبل داعش کے مقامی گروپ نے سیکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button