اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم، غلام رسول ربانی کو سنگین سزاسنادی گئی

عدالت نے مجرم غلام رسول ربانی کو 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم نے سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کی سرگرمیوں کے لئے مدرسہ قائم کیا تھا۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئےمدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 25 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل کراچی میں کیس کی سماعت کی گئی، کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لئے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم غلام رسول ربانی کو مجموعی طور پر 25 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنے آلہ کاروں کے ذریعے جن مذموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہے اس میں وہ کامیاب نہیں ہو گی،علامہ راجہ ناصرعباس

عدالت نے مجرم غلام رسول ربانی کو 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم نے سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کی سرگرمیوں کے لئے مدرسہ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں تیارکردہ کورونا ویکسین کا اعلیٰ عہدیدار کی بیٹی پر کامیاب تجربہ

انسداد دہشت گردی عدالت نے محکمہ تعلیم سندھ کومذکورہ مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا حکم بھی جاری کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نا کرنے پر پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کی ترویج کے لئے ایک مرتبہ پھر منظم سازش کے تحت سرگرم عمل ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button