اہم ترین خبریںایران

ایران میں تیارکردہ کورونا ویکسین کا اعلیٰ عہدیدار کی بیٹی پر کامیاب تجربہ

پہلی رضا کار خاتون طیبہ مخبر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ سائنسی تجربہ کامیاب ہو ، میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح ہوں۔ میں بہت ہی خوش ہوں ، نہ صرف اس لئے کہ میں نے پہلی بار ٹیکہ لگوایا بلکہ مجھے امید ہے کہ اس کا نتیجہ لوگوں کی صحت و سلامتی ہوگا۔

شیعیت نیوز: ایران میں تیارکردہ کورونا ویکسین کا اعلیٰ عہدیدار کی بیٹی پر کامیاب تجربہ ،ٹیکہ لگوانے والی پہلی ایرانی خاتون رضا کار طیبہ مخبر ایران کے اعلیٰ عہدیدار "فرمان امام ایگزیکٹو اسٹاف” کے سربراہ کی بیٹی ہے جبکہ دوسرا ویکسین ٹیسٹ ایگزیکٹو اسٹاف کے سینئر مسولین (مینیجرز)میں سے ایک پر کیا جائے گا۔

"فرمان امام ایگزیکٹو” اسٹاف کے سربراہ کی بیٹی ایرانی کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی رضا کار خاتون طیبہ مخبر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ سائنسی تجربہ کامیاب ہو ، میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح ہوں۔ میں بہت ہی خوش ہوں ، نہ صرف اس لئے کہ میں نے پہلی بار ٹیکہ لگوایا بلکہ مجھے امید ہے کہ اس کا نتیجہ لوگوں کی صحت و سلامتی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنے آلہ کاروں کے ذریعے جن مذموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہے اس میں وہ کامیاب نہیں ہو گی،علامہ راجہ ناصرعباس

فرمان امام آرگنائزیشن بسیج اور سپاہ کی طرح محروموں کی مدد اور ان فلاحی امور کا ادارہ ہے۔کرونا ٹیسٹ کٹس ماسک اور اب ویکسین پر یہ ادارہ بھی بہت فعال اور اپنی ذمہ داری پوری توانائی سے انجام دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ویکسین کے انسانی تجربے کے لئے کم از کم پچاس ہزار افراد رضاکارانہ طور پر تیار ہیں جبکہ حکومتی سطح پر خریدی گئی بیرونی ویکسین سپاہ نے اپنے تمام افراد اور بسیج کو لگوانے اور اس کے لگانے میں ہر قسم کی مساعدت سے منع کر دیا ہےامریکہ نے بھی ایران پر تمام تر پابندیوں کے باوجود اس ویکسین کی خریداری کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button