اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

امارات و اسرائیل فلسطین کے پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے خاتمے کے لیے سرگرم

قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی حکومت نے اس ادارے کی مالی امداد کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔

شیعیت نیوز: امارات و اسرائیل فلسطین پناہ گزین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے خاتمے کے لیے سرگر م ، فرانسیسی اخبار لی موندے کی یہ خبر اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے یونائٹڈ نیشنز ریلیف ورکرز ایجنسی کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں مصروف ہیں۔

قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی حکومت نے اس ادارے کی مالی امداد کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کا یہ ذیلی ادارہ یعنی UNRWA فلسطینی مہاجرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کے لیے کلیدی کردار ادا کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر مجھے قتل کرنے کی کئی بارکوشش کی، سید حسن نصراللہ

اسی ادارے نے مہاجر کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزین مہاجرین کا ریکارڈ بھی مرتب کررکھا تھا۔ امارات و اسرائیل کی جانب سے یہ عالمی ادارہ ختم کرنے کی کوششوں کا مقصد فلسطینی مہاجرین کی انکے وطن فلسطین واپسی کو ناممکن بنانا ہے۔

امریکی حکومت اور اسرائیل طویل عرصے سے اس پر خفیہ طور پر سرگرم رہے۔اب متحدہ عرب امارات بھی فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق سلب کرنے کی اسرائیلی کوششوں میں شریک ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button