مشرق وسطی

حزب اللہ و ایران اولین حلیف ہیں، شامی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: سابق شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے چہلم کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی سفارت کاری، ولید المعلم کی جانب سے مقرر کئے گئے اسی اصول پر کاربند رہیں گی اور یہی وہ اصول ہے جس کی خاطر انہوں نے بین الاقوامی سمیت ہر فورم پر کھل کر جدوجہد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی ممبران پارلیمنٹ ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے پر مُصِر

شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سابق شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے چہلم کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولید المعلم نے شامی حاکمیت اور دوستوں کے ساتھ موجود اتحاد کی مضبوطی کی خاطر مکمل طور پر ہم آہنگ انداز سے کام کیا ہے۔

عرب ای مجلے العہد کے ساتھ گفتگو میں شامی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ دوستوں کے ساتھ قائم اتحاد کی مضبوطی شامی سفارت کاری کا محور ہے جبکہ شام اسی روش پر چلتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ اور دوستوں کے ساتھ قائم اپنے اتحاد کی مضبوطی کے لئے کوشاں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خداہمیں زمین کی وہ مضبوط ترین قوم بننے کی قوت و توفیق عطا کرے جس کا تصور ہمارے قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا، عمران خان

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران، شام کے اولین حلیف ہیں۔

فیصل مقداد نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ شامی سفارت کاری، ولید المعلم کی جانب سے مقرر کئے گئے اسی اصول پر کاربند رہے گی اور یہی وہ اصول ہے جس کی خاطر انہوں نے بین الاقوامی سمیت ہر فورم پر کھل کر جدوجہد کی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے سابق وزیر خارجہ ولید المعلم 16 نومبر 2020ء کے روز انتقال کر گئے تھے جس کے بعد فیصل مقداد کو ان کی جگہ شام کا نیا وزیر خارجہ بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button