دنیا

نائجیریا: دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے مزید 35 افراد کو اغوا کرلیا

شیعیت نیوز: سعودی اور اسرائیلی نواز دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے اپنے ایک تازہ دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی 35 افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ بوکو حرام سے وابستہ دہشت گردوں نے بورنو صوبے میں پانچ سرکاری اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد پیتیس افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ،شیعہ ہزارہ جوان بےدردی شہید

ایک ایسے وقت جب نائجیریا کی فوج دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے ہاتھوں اغوا کئے گئے بچوں کی آزادی کے لئے کوشاں ہے، میڈیا نے مزید 35 افراد کے اغوا کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جاری نسل کشی میں یورپ برابر کا شریک ہے، یورپی پارلیمنٹ

بتایا جاتا ہے کہ دہشت گردوں نے فوجی کانوائے پر آرپی جی سے حملہ کیا جو ایک گاڑی پر آکر لگا جس کے نتیجے میں اس پر سوار پانچ جوان مارے گئے۔ اس حملے میں چند دوسرے سپاہیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بورنو میں ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعے میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے مسلح دہشت گرد پیتیس افراد کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

اقوام متحدہ سے وابستہ امدادی ٹیم کا کہنا ہے حالیہ ایک عشرے کے دوران بوکوحرام سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں اب 30000 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 30 لاکھ کے قریب لوگوں کو اپنا گھربار چھوڑنا پڑا ہے۔

دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کو داعش کا افریقی ورژن سمجھا جاتا ہے کہ جس کو سعودی عرب جیسے ملک اور انتہاپسند تنظیموں کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔

واضح رہے کہ انتہا پسند گروپ بوکو حرام نے ان بچوں کو 11 دسمبر کو اغواء کيا تھا اور بچوں کی رہائی کو مطالبات کی منظوری سے مشروط کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button