اہم ترین خبریںسعودی عرب

شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے آل سعود کے ہاتھوں گرفتار

شیعیت نیوز: ذرائع نے آل سعود کے ہاتھوں شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

نباء سیٹلائٹ چینل کی رپورٹ کے مطابق ، سعودی سکیورٹی فورسز نے قطیف اور الاحساء کے شیعہ علاقوں میں علما کے خلاف آل سعود حکومت کی مہم کے دوران شیخ حسین النمر کو گرفتار کیا، صوبہ قطیف میں ایک شیعہ کارکن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ سعودی عرب میں شیعہ علماء کو نشانہ بنانے کی مہم کے تحت شیخ حسین النمر کے لاپتہ ہونے کے دو دن بعد ان کی گرفتاری کی خبر منظر عام پر آئی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی پارلیمنٹ میں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے ساتھ اظہار الفت

واضح رہے کہ شیخ حسین النمر سعودی شیعہ مجاہد آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے ہیں جنہیں سن 2016 میں سعودی حکومت نے شہید کیا تھا، ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شیخ حسین النمر کو دو روز قبل مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف میں واقع ان کے نجی گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے سیکورٹی ادارے، حالیہ مہینوں میں شہید باقرالنمر کے تیس سالہ بھائی امین باقر النمر سمیت ان کے خاندان کے کئی افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔

حکومت پر تنقید کے جرم میں آل سعود نے دو جنوری دو ہزار سولہ کو اس ملک کے معروف شیعہ پیشوا آیت اللہ باقر النمر کا سر قلم کر دیا تھا۔

سعودی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے سخت مذمت کی تھی۔

یادرہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت کی افواج نے شہید شیخ باقر النمر کے خطبے کی جگہ امام حسین ؑ مسجد کو شہید کردیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں شہید ہونے والےشہید شیخ باقر النمر نے ؑ مسجد امام حسین میں آل سعود کے خلاف انقلابی خطبے دیے تھے ، وہ اس مسجد کے امام تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button