پاک ایران تعلقات میں تاریخی موڑ، نئے بارڈر کا افتتاح

شیعیت نیوز : پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں تاریخی موڑ آگیا، دونوں برادر ممالک کے درمیان نئی بارڈر کراسنگ کا افتتاح۔
تفصیلات کے مطابق دو ہمسایہ دوست ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان کے مقام پر بارڈر کراسنگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں امریکہ کی رسوائی، اقوام متحدہ نے ممالک کو ایران سے تجارتی تعلقات قائم کرنے کاپیغام دے دیا
افتتاحی تقریب میں وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال اور وزیر برائے روڈز اور اربن ڈیولیمپنٹ محمد اسلامی نے شرکت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے بلوچستان و سستان کے گورنر سید احمد علی مجتبیٰ اور ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی سمیت دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ یہ بارڈر کراسنگ پاکستان اور ایران کے درمیان میرجاوہ اور تفتان کے بعد دوسری بارڈر کراسنگ ہے۔
اس نئی بارڈر کراسنگ کی وجہ سے اردگرد کے علاقوں کے رہائشی لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ اسی طرح یہ نئی کراسنگ دونوں ممالک کے لوگوں کی نقل و حرکت اور تجارتی و معاشی روابط کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
محترمہ زبیدہ جلال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں اس کراسنگ کے شروع ہونے سے خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور سرحدی باڑ لگانے سے سلامتی کی صورت حال بھی بہتر ہوگی۔ اس افتتاح کے موقع پر پاک ایران حکام نے دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مارکیٹ کھولنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔