اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کو سلیکٹڈ قرار دینے والے مولانا فضل الرحمٰن خو د سلیکٹڈ قرار ، پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا آغاز

انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں۔ موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلئے قائم ہوئی ہے۔ عمران خان اپنے 5 سال مکمل کرلینگے اور آنے والے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہونگے۔

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام ف کےمرکزی رہنما مولانا شیرانی نے عمران خان کو سلیکٹڈ قرار دینے والے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہی سلیکٹڈقرار دے ڈالا۔مولانا محمد خان شیرانی نے لورالائی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمٰن سے میرا اختلاف ان کی غلط بیانی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام پارٹی کسی کی جاگیر نہیں، ہماری اپنی جماعت ہے پھر الگ اپنا گروہ کیوں بناؤں۔ حافظ حسین احمد ہمارے ساتھی ہیں ، ہر ضلع میں جمیعت کے پرانے کارکن دفتر قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں۔ موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلئے قائم ہوئی ہے۔ عمران خان اپنے 5 سال مکمل کرلینگے اور آنے والے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبندیت اورصیہونیت کا گڑھ جوڑ کھل کرسامنے آگیا، جےیوآئی کی اسرائیل کی حمایت،اسرائیلی جریدوں کا جشن

ادھر فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا شیرانی نے قوم کو پی ڈی ایم سربراہ کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ بناوٹ کے اصولوں سے حقائق چھپائے نہیں جا سکتے۔ مولانا شیرانی جو ہمیشہ ڈھال بن کر بھاری بھرکم سائے کی حفاظت کرتے تھے انہوں نے ان کا ساتھ دینا چھوڑ دیا ہے۔ مال پانی سے جڑا رشتہ نیب نے کمزور کرنے کیلئے کمر باندھی ہوئی ہے۔ مولانا گڈا گڈی کو لیکر حکومت کو للکارنے سے بہتر ہے نیب کو جواب دیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور پاک فوج مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی سربراہ جماعت جمعیت علمائے اسلام ٖف کی قیادت میں پالیسز کو لیکر شدید اختلافات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں اس سے قبل سینیٹر حافظ حسین احمد بھی مولانا فضل الرحمٰن اور پی ڈی ایم کے ریاست مخالف بیانیئے کی کھل کی مذمت کرچکے ہیں جس سے پارٹی میں ٹھوٹ پھوٹ واضح ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button