متحدہ عرب امارات کو بتادیا اسرائیل کوتسلیم نہیں کریں گے، شاہ محمود قریشی

شیعیت نیوز : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نےمتحدہ عرب امارات کی قیادت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران انہوں نے ابوظہبی، شارجہ اور دبئی میں پاکستانیوں کی مشکلات پر بات کی، پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزوں کا مسئلہ عارضی ہے، بہت جلد عرب امارات کی قیادت پاکستان کا دورہ کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں دیوبندیت اورصیہونیت کا گڑھ جوڑ کھل کرسامنے آگیا، جےیوآئی کی اسرائیل کی حمایت،اسرائیلی جریدوں کا جشن
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے عرب امارات قیادت سے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بات کی، اسرائیل کے بارے میں عرب امارات کا موقف بھی سنا اور اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں واضح موقف پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے دباؤ پر نہیں، پاکستان کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہیں، اسرائیل سے متعلق ہم کوئی دباوَ برداشت کریں گے ۔ میں نے واضح کر دیا کہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف دنیا پر عیاں ہے، پاکستان اسرائیل سے تعلق نہیں رکھے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل سے متعلق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا واضح موقف کہ ’’ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے اور ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں ے‘‘ تمام پاکستانیوں اور حکومت پاکستان کیلیے واضح اور رہنما اصول ہے۔