ایران

ایران پر پابندیوں سے امریکی کمپنیوں کو نقصان ہوا، جواد ظریف

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ آپ کی پابندیوں نے امریکی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو؛حقیقت میں یہ آپ کی پابندیوں ہیں جنہوں نے امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر کےان انوکھے انسانی اور قدرتی وسائل کے ساتھ ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے، اور یہ ’’ زیادہ سے زیادہ دباؤ ‘‘ کی غیرقانونی پالیسی تھی جس نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 88 مسافر طیاروں کا معاہدہ منسوخ کیا تھا ’’ جس کی قیمت ایرانیوں کی جان اور امریکیوں کے روزگار کے مواقع تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ایرانی ترجمان

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائيک پمپئو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف محدودیت ایجاد کرکے تم خود اپنی ہی کمپنیوں کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا ہے۔ ایران کے خلاف تمہاری پابندیاں تمہاری زیادہ سے زیادہ شکست کا مظہر ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکہ کی غیر قانونی پالیسیوں کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی سامراج کے سامنے عالم اسلام کے اتحاد کی اہمیت اور اسلامی ممالک کے مابین مشترکہ دفاعی صنعت کے قیام پر زور دیا۔

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے امت مسلمہ کے جغرافیہ دانوں کے 6 ویں کانفرنس جو خوارزمی یونیورسٹی میں منعقدہ ہوئی، کے موقع پر کہی۔

جنرل باقری نے انہوں نے مسلمانوں میں تنازعہ اور تفرقہ ڈالنے کے لئے عالمی سامراج کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار نے انتہائی گہری شیطانی عزائم اور خطرناک سیاسی ، ثقافتی اور معاشی نظریات کے ساتھ ہمیشہ اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے درمیان نفرت ، دشمنی اور بدعنوانی پیدا کرنے کی کوشش کی ہےاور دن بہ دن اس کوشش میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء کے اسلامی ممالک کو چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے کے لئے 2007کو امریکی سینیٹ کا منصوبہ اور اس میدان میں گریٹر مشرق وسطی کا منصوبہ غور طلب ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ "صدی کا ڈیل” جیسے منصوبوں کا ڈیزائن اور فروغ ہےجو حیرت انگیز طور پر اسے اسلامی ممالک حکمرانوں نے خیرمقدم کیا ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ اس سلسلے میں شیعہ ہلال کے بے بنیاد الزام کے سامنے صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف متحدہ اسلامی ممالک کے اتحاد اور مزاحمت پر زور دینا بالکل ضروری ہے۔ (شیعہ ہلال وہ علاقے ہیں جہاں شیعوں کی اکثریت ہے اور نقشے میں یہ ایک ہلال کی صورت دکھتے ہیں)

متعلقہ مضامین

Back to top button