پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لیے تیارہے، ترجمان دفتر خارجہ

شیعیت نیوز : ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی کی طرف سے پاکستان پرسرجیکل اسٹرائیک کی اطلاعات کے جواب میں کہا ہے کہ سن لوبھارتیوپاک فوج کے جوانوں نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اور یہ بھی سن لے کہ پاک فوج کے جوان بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لیے تیاربیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں 1971کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 49 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی پر حالات کی سنگینی کا اندازہ ہونا چاہیے۔ پاکستان عالمی برادری سے بھارتی مہم جوئی روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور اقوام متحدہ (یو این او) کے مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے۔ پاکستان بھارت سے 2003ء فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ دہراتا ہے۔