1971کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا 49 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
1971 کی جنگ کے دوران لانس نائیک محفوظ شہید کی کمپنی واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھی۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا تعلق پاک فوج کی 15 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔

شیعیت نیوز: 1971 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو پاک فوج کے عظیم سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدرکے 49 ویں یوم شہادت پرقوم ان کی عظیم قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ محفوظ شہید نشان حیدر کی دلیری وطن عزیز کا دفاع کرنے والوں کے لیےعظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، بھارت وسعودی نوازملک دشمن کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کی جانب سےسڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قوم لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو عظیم قربانی پر سلام پیش کرتی ہے۔ لانس نائیک محفوظ 25 اکتوبر 1944 کو ضلع راولپنڈی کے گاوَں پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے۔
1971 کی جنگ کے دوران لانس نائیک محفوظ شہید کی کمپنی واہگہ اٹاری سیکٹر پر تعینات تھی۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا تعلق پاک فوج کی 15 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔ لانس نائیک محفوظ شہید کی جرات اور بہادری پر انہیں نشان حیدرسے نوازا گیا۔