عراق

عراق میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے پر حملہ، ڈرون تباہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے پر کل رات حملہ ہوا ہے۔ دوسری طرف امریکی سفارت خانے نے بغداد میں عراق کے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ بغداد کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشت گرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ صابرین نیوز نے ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی یاری، کورس سے اسرائیل اور ہم جنس پرستوں کے خلاف نفرت انگیز مواد حذف !

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی سفارت خانے نے بغداد میں عراق کے ایک ڈرون کو بقول امریکہ کے غلطی سے مار گرایا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے الحارثیہ علاقے میں امریکی سفارت خانے نے پیر کے روز عراقی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے عراق کے آپریشنل فوج کے ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے عراقی فوج کے ڈرون کو مار گرایا گیا۔

امریکی سفارت خانے نےاپنے اس اقدام کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈرون کس کا ہے۔

صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ «fix wing» نامی ڈرون کو امریکی سفارت خانے نے اینٹی ایر کرافٹ کے ذریعے مار گرایا۔

واضح رہے کہ امریکہ اس سے قبل بھی عراق، افغانستان اور اسی طرح پاکستان میں اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے سیکنڑوں بے گناہ شہریوں کی جان لے چکا ہے اور حملہ کرنے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف اور معذرت خواہی کر کے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button