ایران

ایران کا میزائل پروگرام دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بن گيا، جنرل امیر حاتمی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر دفاع جنرل امیرحاتمی نے ایرانی مسلح افواج کے ریسرچ اور تحقیقاتی مرکز کے بجٹ میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بن گيا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے شہید فخری زادہ کو شہید کرکے ایران کے سائنسی اور علمی پروگرام میں وقفہ ایجاد کرنے کی کوشش کی لیکن دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے سائنسداں، شہید فخری زادہ کے راستے پر گامزن ہیں اور ایران کی علمی اور سائنسی ترقی اور پیشرفت کو دنیا کی کوئی طاقت متوقف نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں لوگ شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر گامزن ہیں۔ زینب سلیمانی

جنرل امیر حاتمی نے ایران کے میزائل پروگرام کو دشمن کی آنکھ کا کانٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز اپنے میزائل پروگرام کو جدید تر بنانے میں مصروف ہیں ۔ ہمارے جوانوں میں شہادت کا جذبہ میزائلوں کی طاقت سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہے جس قوم کے جوانوں کے اندر جذبہ شہادت ہو اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دےسکتی۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران میں کئی ملین جوان شہادت کے لئے آمادہ ہیں اور ایران پر کسی بھی طاقت کو غلبہ پانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ایرانی وزیر دفاع نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے عزم و صبرکو ایرانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرسکتے، انڈونیشیا اور تیونس کا اعلان

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ایران علمی اور سائنسی استقلال کی جانب بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن ایران کی علمی اور سائنسی ترقی اور پیشرفت کو روکنے کے لئے ہمارے سائنسدانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن نے ہماری علمی اور سائنسی ترقی سے خائف ہو کر ہمارے علمی حلقوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

سپاہ کے سربراہ نے بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں پسماندگی اور جہالت میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں وہ نہیں چآہتے کہ ایران سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کرے۔ لیکن ایران اللہ تعالی کے فضل و کرم سے علمی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے کیونکہ علمی اور سائنسی ترقی کا ملک کے استقلال میں بنیادی ، اساسی اور نمایاں کردارہے لہذا ہمیں علم و دانش کی بلند چوٹیوں کو فتح کرنے کے سلسلے میں دن رات تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button