ایران

ایٹمی سمجھوتے کی بقا اور عالمی تعاون دونوں اہم ہیں، ڈاکٹر حسن روحانی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر مملکت نے ایٹمی سمجھوتے کی تباہی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناکام کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرایٹمی سمجھوتے کے سارے فریقین اپنے کیے گئے وعدوں کو نبھائیں تو ہم بھی اپنے جوہری وعدوں میں قائم رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے بروز پیر کو ملکی اور غیرملکی ذرائع ابلاغ اور میڈیا والوں سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام: داعشی دہشت گردوں کا شہر قنیطرہ میں دھماکہ، 2 شامی فوجی جاں بحق

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایران کے موقف سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کےخلاف عائد پابندیوں کی منسوخی کو حتی ایک منٹ زیادہ تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے نے ٹرمپ کے خلاف کھڑے ہوکر ان کو تین دفعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شکست کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غیر اہم باتوں پر توجہ دینے کا کوئی ٹائم نہیں ہے اور ہم موجودہ حکومت کے آخری دم تک عوام کی خدمت میں حاضر ہیں۔

انہوں نے سات سالوں سے زائد ملک کی صدرات کا عہدہ سنبھالنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس مدت کو دوحصوں بشمول ملک کے خلاف مسلط کردہ معاشی جنگ سے قبل اور بعد میں تقسیم کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ گزشتہ صدی کے انتہائی مشکل حالات میں ملک چلانے کی ذمہ داری اسی حکومت پر عائد کی گئی ہے اور بیک وقت ملک کے خلاف معاشی جنگ اور کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ہمارے عوام بہت مشکل حالات میں زندگی گزارتے ہیں، لہذا ہمارے پاس غیر اہم باتوں پر توجہ دینے کا کوئی ٹائم نہیں ہے اور بر سرکار حکومت کے آخری دم تک ایرانی قوم کی خدمت کریں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ انھوں نے پوری قوت سے ایٹمی سمجھوتے کو نابود ہونے سے بچایا ہے جبکہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کا اصلی مقصد ایٹمی سمجھوتے کو ختم کرنا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کو زندہ رکھنا اور علاقے کے استحکام کے لئے تعاون دونوں ہی ایران کے لئے اہم ہیں اور عالمی حلقوں میں ایران کے خلاف ٹرمپ کے کامیاب نہ ہو پانے کا ایک سبب دیگر ممالک اور گروپ چار جمع ایک کے ساتھ ایران کی ہماہنگی و تعاون تھا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران نے 2015 میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ معاشی نمو حاصل کی اور ہم نے ان سات سالوں کے دوران، بہت سارے شعبوں میں قوم کو دیے گئے وعدوں کو پورا کیا جن میں انصاف، دنیا سے تعمیری تعاون اور قوم کےخلاف عائد پابندیوں کی منسوخی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button