اسرائیل کی غزہ پر ایک بار پھر شدید بمباری

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت نے کل رات غزہ پٹی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ دوسری طرف یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی خاتون اور اس کی کم سن بچی کو گاڑی تلے روند ڈالا۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ٹولے کے توپ خانوں نے منگل کی شب غزہ پر بمباری اور گولہ باری کی۔
یہ بھی پڑھیں : خودساختہ اسرائیلی وزیر اعظم کا 23 دسمبر کو عرب امارات دورہ، سفارت خانہ کھولنے کی تیاریاں
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ مہینے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔ جبکہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی دہشتگرد، جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں سے تقریبا ہر روز غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دسمبر 2017 سے غزہ پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے کہ جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ترکی بھی امریکی دباؤ کے آگے ڈھیر، 2سال بعد اسرائیل میں دوبارہ اپنا سفیر نامزد کردیا
دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ’’یتسھار‘‘ نامی ایک صیہونی کالونی میں بسائے گئے یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی خاتون اور اس کی کم سن بچی کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ دونوں ماں بیٹی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شاہراہ حوارہ پر چلتے ہوئے فلسطینی ماں بیٹی کو اس قت گاڑی تلے کچلا گیا جب وہ سڑک پار کررہی تھیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق زخمی فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان دونوں کی حالت خطرے میں ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یہودی آباد کار نے الخلیل شہر میں مسجد ابراہیمی کے قریب دو فلسطینی بچوں کو گاڑی تلے روند دیا تھا۔