اہم ترین خبریںایران

امریکی بی 52 طیاروں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ جنرل قادر

شیعیت نیوز: ایران کے ائیرڈیفنس سسٹم کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل قادر رحیم زادہ نے کہا کہ امریکی بی 52 طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی معمولی سی بھی خلاف ورزی پر تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایران کے ائیرڈیفنس سسٹم کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل قادر رحیم زادہ نے ائرڈیفنس ہیڈکواٹر کے معائنے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فضائی حدود ہماری ریڈلائن شمار ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بھی اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ ہماری فضائی حدود کی معمولی سی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ائیرڈیفنس سسٹم کی طرف سے شدید اور فوری جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: جدہ بندرگاہ پر ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ

بریگیڈیر جنرل رحیم زادہ نے علاقے سے باہر کی طاقتوں کی اس خطے میں نقل وحرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے اورخطے سے باہر کی طاقتوں کی ایک ایک حرکت پر ہماری گہری نظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بی 52  طیاروں کی پروازوں کو ہم نے صرف 150 کلومیٹر کے فاصلے سے اپنی نظروں کے سامنے رکھا ہوا ہے، ہمارا ائرڈیفنس سسٹم پل پل کی خبر رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی بی 52 طیاروں نے خلیج فارس کے بعض ساحلی ملکوں خصوصا سعودی عرب کو حوصلہ دینے کے مقصد سے علاقے میں نمائشی پروازیں انجام دی ہیں۔

دفاعی امور کے مبصرین نے علاقے میں بی 52 طیاروں کی پروازوں کو امریکہ کے تزویراتی اقدامات میں سے قرار دیا ہے کہ جس کا ایک مقصد غدار عرب حکام پر یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں اور دوسری جانب ان اقدامات کی مدد میں عرب حکام سے پیسہ اینٹھنا ہے۔

دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کا انتقام مناسب وقت اور جگہ پر لیا جائےگا۔

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی طرف سے شہید محسن فخری زادہ کے اہل خانہ کو نصر1 نشان عطا کرنے کی تقریب کے ضمن میں میجر جنرل باقری نے کہا کہ شہید فخری زادہ علمی، اخلاقی ، ایمانی اور انقلابی لحاظ سے منفرد شخصیت کے حامل تھے۔ ان کی شہادت سے ایران کی مسلح افواج اور ایران کے سائنسی شعبہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ہم شہید فخری زادہ کے خون کا انتقام مناسب وقت اور مناسب جگہ پر لیں گے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شہید فخری زادہ کی علمی خدمات اور کوششوں کے صلہ میں ان کے اہل خانہ کو نصر 1 نشان عطا کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اس شہید کی علمی خدمات پر کتنی گہری توجہ تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button