دنیا

اسرائیل کی چالیس بڑی فرموں پر تباہ کن سائبر حملے، قیمتی اور حساس ڈیٹا چوری

شیعیت نیوز: اسرائیل کی چالیس بڑی فرموں کے آن لائن ڈیٹا پر سائبر حملوں کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی کمپنیوں کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر حملوں میں فلسطین نواز ہیکرز ملوث ہیں۔

اسرائیلی لاجسٹک اینڈ مشن سروسز کمپنی ’’اورین‘‘ نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سائبر حملے سے متاثر ہوئی ہے۔ اس کمپنی نے اسرائیل کی اسٹاک ایکسچینج کو اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ کمپنی کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیکروں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، حزب اللہ

کمپنی نے کہا کہ یہ چالیس کمپنیوں میں سے ایک ہے  جس کے پروگرامنگ سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ’’امیٹل‘‘ بھی سائبر اٹیک سے متاثر ہوئی ہے۔ حملوں کا نشانہ بننے والی کمپنیوں میں تین کمپنیاں اسرائیل میں کرونا ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہیں۔

’’امیٹل‘‘ کمپنی کسٹم کلیئرنس کے شعبے میں کمپنیوں کے لیے پروگراموں کی مارکیٹنگ کررہی ہے جس سے یہ شبہات پیدا ہوئے کہ حملے کا مقصد اسرائیل کو بھیجے گئے پیکجوں تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صیہونی ریاست میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جب کہ 1828 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صیہونی ریاست میں کورونا کے مزید دو مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد  دو ہزار 934 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔

صیہونی ریاست میں مجموعی طورپر تین لاکھ 51 ہزار  سے زائد کورونا کیسز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

اس وقت صیہونی ریاست میں کورونا کے 15 ہزار 716 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 318 کی زندگی خطرے میں ہے اور 100 وینٹی لینٹر پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button