اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آج جنگِ سن 71کے ہیرو سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کا 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

واضح رہے کہ سوار محمد حسین شہید 18 جون 1949 کو پنجاب کے علاقے گوجرخان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔

شیعیت نیوز: پاک فوج کے جانبازسوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے، ان کے 49 ویں یوم شہادت پر پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین نے1971 کی جنگ میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی افواج کےمقابل شجاعت کی داستان رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کو سہولیات کی فراہمی، آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن اورہاشوانی لیبارٹریز کے درمیان معائدہ طے

سوار محمد حسین شہید نے بے خوفی سے لڑتے ہوئے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کیےاور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام۔

واضح رہے کہ سوار محمد حسین شہید 18 جون 1949 کو پنجاب کے علاقے گوجرخان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button