اہم ترین خبریںلبنان

خطے کی غدار عرب حکومتیں کبھی بھی فلسطینیوں کے ساتھ نہیں تھیں، نعیم قاسم

شیعت نیوز: لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ خطے کی غدار عرب حکومتیں کبھی بھی فلسطینیوں کے ساتھ نہیں رہیں اور نہ ہی انھوں نے کبھی استقامتی محاذ کا ساتھ دیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے فلسطینیوں کی پہلی تحریک انتفاضہ کی سالگرہ کے موقع پر منگل کے روز ایک تقریر میں کہا کہ صیہونی حکومت نے برسوں سے فلسطینیوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں لیکن فلسطینیوں کی ہر نسل نے فلسطینی کاز کی حفاظت کی ہے اور اسے زندہ رکھا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ماحول جنگ کا نہیں بلکہ اسرائیلی حملے کے جواب کا ماحول ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے حملے پر لبنانی حکومت کے مؤقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنان سکیورٹی کونسل کے رد عمل کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کیلئے انجام دی جانے والی کاوشوں پر حشد الشعبی کا شکریہ

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے عرب حکومتوں نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا ہے لیکن استقامتی محاذ، توازن قائم رکھنے کے لیے لبنان، فلسطین اور خطے میں اپنی طاقت بڑھائے گا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ ستمبر میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ٹھکانوں پر یمن کی تحریک انصاراللہ کےجوابی حملے

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ فلسطینیوں کی پہلی تحریک انتفاضہ سن انیس سو ستاسی میں شروع ہوئی تھی اور سن انیس سو ترانوے میں اوسلو معاہدے کے ساتھ ختم ہو گئی تھی۔ الاقصی انتفاضہ تحریک اٹھائیس ستمبر سن دو ہزار میں شروع ہوئی اور سن دو ہزار پانچ تک جاری رہی جبکہ سن دو ہزار پندرہ میں شروع ہونے والی قدس انتفاضہ تحریک اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button