اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب : العوامیہ کے علاقہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کردیا

شیعت نیوز: سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز ظالم و جابر حکومت نے العوامیہ کے علاقہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کردیا ہے،اس مسجد میں شہید باقر النمر خطبہ دیا کرتے تھے جس کے بعد اسلامی ممالک میں سعودیہ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے پولیس اہلکاروں نے مشرقی علاقے میں واقع القطیف ضلع کے العوامیہ قصبے میں مسجد کی توہین کی اور اس کی بے حرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔

یہ بھی پڑھیں : بلی تھلے سے باہر آگئی، کالعدم سپاہ صحابہ کےمعاویہ اعظم کی تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات

رپورٹ موصول ہونے تک سعودی پولیس کی کچھ گشتی گاڑیاں، مسجد کے پاس تعینات تھیں۔

یہ مسجد جس میں سعودی پولیس نے توڑ پھوڑ کی، العوامیہ قصبے کے جنوبی حصے میں الزرا محلے میں واقع ہے۔

یہ وہ مسجد ہے جس میں سعودی عرب کے سینئر مذہبی رہنما شہید شیخ باقر النمر، آل سعود کے مظالم کو اجاگر کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مظلوموں کی آواز شیعیت نیوز پرPTA کی غیر اعلانیہ پابندی

شہید باقر النمر مسجد امام حسین علیہ السلام میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا کرتے تھے اور اپنے خطبوں میں آل سعود کے ہولناک اور وحشیانہ جرائم کا پردہ فاش کرتے تھے۔

اس بارے میں القطیف شہر کے ایک کارکن نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سعودی پولیس نے حضرت امام حسین علیہ السلام مسجد کی توہین و بے احترامی کرتے ہوئے اس میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

سماجی سائٹوں پر بھی صارفین نے سعودی عرب کے اس وحشیانہ اور غیر اسلامی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو اس قسم کے وحشیانہ جرائم روکنے کے سلسلے میں اقدام کرے۔ سماجی سائٹوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ آل سعود کی حکومت تکفیری حکومت ہے جو اسلام کی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button